منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا رواں برس سستے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ

datetime 28  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے سبسڈی سے چلنے والے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم کردیا۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے منصوبے میں سبسڈی پر رمضان بازار لگائے جاتے تھے، نئی حکومت نے مستحقین کو گھر کی دہلیز پر گفٹ ہیمپر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رمضان بازاروں سے مستفید ہونے والے سفید پوش اور عام صارفین کونظر انداز کردیا گیا، اب سابق وزیر اعلی کی روایت کے برعکس صرف مستحقین کو گفٹ پیکیجز ملیں گے، ماہ صیام میں اس بار لاہور سمیت پنجاب بھر میں 313 سبسڈائزڈ بازار نہیں لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ماڈل بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس فعال کی جائیں گی، ماڈل بازاروں میں 25فیصد رعایتی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت ہوں گے، صوبائی دارالحکومت میں بھی معمول کے 31رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد عام صارف ماہ مقدس میں سرکاری ریلیف سے محروم رہے گا، ضلعی انتظامیہ کو رمضان نگہبان سکیم کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

رمضان نگہبان پیکیج کے تحت لاہور ڈویژن میں10لاکھ 10ہزار 146مستحقین کو گفٹ ہیمپرز ملیں گے، لاہور میں 4لاکھ 58ہزار اور قصور میں 43ہزار 924افراد سکیم میں شامل ہیں، شیخوپورہ میں 58ہزار 193اور ننکانہ صاحب میں 32ہزار مستحقین کو پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں حسب ضرورت مجسٹریٹس کی تعداد بڑھا سکتے ہیں، پرائس کنٹرول کے معاملے میں مجسٹریٹس کی غفلت پر زیرو ٹالرنس ہے، مسنگ رابطہ نمبرز، ایڈریسز،شناختی کارڈز مینوئل انداز میں معلوم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…