آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست پر قاتلانہ حملہ

28  فروری‬‮  2024

ممبئی (این این آئی)آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھوموسے والا کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک بنٹی اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ وہ ریاست پنجاب کے شہر موہالی کے ایک ریسٹورنٹ میں تھے جب ان پر حملہ ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں رپورٹس میں بتایا گیا کہ بنٹی بینس کو دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی جس میں ان سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بنٹی نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروادی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بنٹی کو لکی پاٹیل نامی شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی، یہ نام کے سدھوموسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ لارنس بشنوئی سے بھی رابطے بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر سدھوموسے والا کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…