جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نائن زیرو سے گرفتار سیاسی کارکن کو دو بار سزائے موت کا حکم

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 12سال قبل قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن اعجاز کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق مقتول اعجاز کو 20 دسمبر 2012 کو اورنگی ٹان میں اس کے گھر میں قتل کیا گیا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول اعجاز جاں بحق ہوگیا تھا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم شکیل عرف بنارسی کو 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا، ملزمان کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے کارکن شکیل بنارسی کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔عدالت نے عدم شواہد پر 5 ملزمان کو بری بھی کیا، بری ہونے والے ملزمان میں افسر زیدی، ذوالفقار،عادل پگلا اور کاشف شامل ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…