جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے ہاتھ گندے تھے ،وائرل ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت

datetime 26  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت سامنے آگئی۔لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے ویڈیو وائرل کر رہے ہیں، اس کی طرح کی فضول حرکتیں کرنا اب بند کر دیں اور باز آ جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں صبح وہاں بیٹھ کر حلوہ پوری کھا رہی تھی، پیچھے سے مریم صاحبہ آئیں، انہوں نے سلام کیا تو جذبات میں آ کر مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے ہاتھ چکنائی والے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی،میں بھی مریم نواز کی جگہ ہوتی تو میرا یہی ری ایکشن ہوتا، ظاہر ہے آدمی کے کپڑے گندے ہوتے ہیں،مجھے زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ مجھے جتنی عزت اور پیار مریم نواز صاحبہ سے ملا ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی،آپ لوگوں کو دلی صدمہ ہے کہ مریم صاحبہ نے اسے کیسے اپنے ساتھ لگایا ہے اور پارٹی ٹکٹ دیا ہے،میں آپ کو برنال بھیج دوں گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دیکھا جاسکتا ہے۔گورنر ہائوس میں مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عظمیٰ کاردار کے قریب آئیں تو وہ اپنی نشست سے اٹھ کر گرمجوشی سے ان سے گلے ملیں لیکن مریم نواز نے انکا ہاتھ جھٹک دیا جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کی ٹیبل پر کھانے کی پلیٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…