جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

datetime 26  فروری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ملک میں صوبائی حکومتوں کے قیام، وفاقی حکومت جلد قائم ہونے سے سیاسی بحران اختتام پذیر ہونے اور نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے 6ارب کے بجائے 7.5ارب سے 8ارب ڈالر مالیت کا قرض پیکیج حاصل کرنے کی حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔البتہ اوپن مارکیٹ میں سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ قدرے بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی پاکستان کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی اور منتخب ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ جاری قرض پروگرام کے علاوہ نئے پیکیج پر بھی جائزہ لینے عندیئے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے کے دوران ڈالر کی قدر میں اتارچڑھائو دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 279روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری کے سبب ڈالر کی قدر 36پیسے کی کمی سے 279روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 279روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں عازمین عمرہ و حج اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے اوپن ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 282روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے مطلوبہ اقدامات کے آغاز، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ممکنہ اضافے اور آئندہ ماہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈز کے حصول کی کوششوں سے امکان ہے کہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاو کے استحکام رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…