ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک کے طالب علم نے فائرنگ کر کے کلاس فیلو کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 26  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب میں میٹرک کے طالب علم نے فائرنگ کر کے کلاس فیلو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل دوست کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ 7 ج ب کا رہائشی میٹرک کا طالب علم عبداللہ ارشاد ولد ارشاد علی گائوں کے قریب نجی اکیڈمی میں میٹرک کے امتحان کی تیاری کیلئے تعلیم حاصل کرتا تھا اور وہاں پر اس کا کسی بات پر ساتھی کلاس فیلو علی ارمان سے جھگڑا ہو گیا،

تو موقع پر موجود ٹیچرز اور دوستوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا، تاہم ملزم علی ارمان نے بے عزتی تصور کرتے ہوئے اکیڈمی سے گھر جاتے ہوئے راستے میں گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے بری طرح لہولہان کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل دوست کی تلاش شروع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…