اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بیوی کی خواہش کا موبائل تحفے میں دینا شوہر کے گلے پڑ گیا

datetime 26  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)کراچی سے چوری ہونے والا مہنگا موبائل غریب کے گلے پڑ گیا، چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے چوری کا موبائل خریدنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کرنے پر غریب شہری نے بتایا کہ میں نے خریدا ہے جس پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ انچارج چوکی بیگم کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔گرفتار غریب سبزی فروش نے موبائل اپنی بیگم کو گفٹ دینے کے لیے محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے اصل ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل کی رقم واپس لی، غریب سبزی فروش شہری زوہیب نے رقم واپس ملنے پر چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے انچارج چوکی بیگم کوٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔ انچارج چوکی کا کہنا تھا کہ موبائل خریدتے وقت احتیاط کریں اور ای گیجٹ لازمی کروائیں کہیں چوری کا تو نہیں۔ایس پی سٹی نے کہا کہ چوری موبائل کا دہندہ کرنے والوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے، آپ کی غیر ذمہ داری کہیں آپ کو بڑی مصیبت میں مبتلا نہ کر دے۔واضح رہے کہ موبائل چوری کے مقدمے میں ملزم کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…