جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)108ارکان کیساتھ قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

datetime 24  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن)108ارکان کیساتھ قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی،ن لیگ کی 75جنرل نشستیں اور نو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد تعداد 84ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے اعداد وشمار جاری کردئیے، خواتین و اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ (ن) 108 ارکان کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق (ن) لیگ کی75جنرل نشستیں،نوآزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد تعداد84 ہوگئیں جبکہ اقلیتوں کی چاراورخواتین کی بیس نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد108 ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے 54امیدوار جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے تاہم پیپلزپارٹی میں کسی آزادامیدوار نے شمولیت اختیارنہیں کی ،پیپلزپارٹی کو اقلیتوں کی 2نشست اورخواتین کی 12نشستیں ملیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی مجموعی تعداد 68ہوگئی۔عدادوشمار کے مطابق جنرل نشستوں پر قومی اسمبلی میں 99 آزاد ارکان کامیاب ہوئے، جن میںسے81سنی اتحادکونسل میں شامل ہوئے تاہم سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے۔اسی طرح ایم کیوایم پاکستان کو اقلیت کی ایک اور خواتین کی چارنشستیں ملیں جس کہ بعدایم کیوایم پاکستان کے ارکان کی قومی اسمبلی میں تعداد22 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے 6 ارکان جنرل نشستوں پرکامیاب ہوئے اور دوخواتین کی مخصوص نشستوں کیساتھ جے یوآئی ارکان کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ ق لیگ کے 3ممبران کامیاب ہوئے، ایک آزادرکن کی شمولیت اور خواتین کی ایک مخصوص نشست ملنے پر ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہوگئی۔استحکام پاکستان پارٹی کے 3،مجلس وحدت مسلمین کا ایک، مسلم لیگ ضیا،پشتونخواملی عوامی پارٹی، بی اے پی،بی این پی،نیشنل پارٹی کا بھی ایک،ایک رکن کامیاب ہوا تاہم قومی اسمبلی کی تین نشستوں پرالیکشن زیرالتواہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…