کراچی(نیوزڈیسک)معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کا ہر جوان راحیل شریف ہے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل کو شریف کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں لینی چاہیے ۔کراچی میں مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل علی قلی خان نے کہا کہ کہ آرمی چیف جس گاڑی پرسوارہیں اس میں ریورس گئیرنہیں ہے ،جنرل راحیل شریف کومدت ملازمت میں توسیع نہیں لینی چاہیے۔ فوج کا ہرجوان راحیل شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل وحید کاکڑنے فاروق لغاری اوربے نظیرکی پیشکش کے باوجود مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کی تھی ۔دفاعی تجزیہ نگاراکرام سہگل نے کہاکہ دنیابھرمیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی کامیابی نمایاں ہے۔انہوںنے کہا کہ کانٹرٹیررازم فورس جلد تشکیل دی جائے۔سابق عسکری شخصیت شجاع نواز اورسینئرصحافی ڈاکٹرجبارخٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گڈگورننس کے لیے بلاتفریق احتساب کے نعرے پرعمل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی تفریق پاکستان کواندرونی طورپرکمزورکرنے کا سبب بن رہی ہے،تدارک کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔