پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی سفیر کا پاکستانیوں کو خاص پیغام

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک))پاکستان میں سعودی سفیر عبداﷲ مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ خادم حرمین الشریفین نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔ سچ کے متلاشیوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ بدنیتی پر مبنی افواہوں پر کان دھریں یا ایسی سنی سنائی باتوں کو سچ مان لیں جن کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات میں کہی۔ سعودی سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں بہتری اور تقویت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے منیٰ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی وفات پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سعودی سفیر نے سعودی حکومت کی جانب سے اس سال اور گزشتہ برسوں میں مناسک حج کو پرامن اور آسان بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور فراہم کردہ سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی لاتعداد خدمات کو سیاسی مقاصد کے لئے حادثہ کو استعمال کرنے والوں کی وجہ سے بے وقعت نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی سفیر نے اس امر کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب نے تمام متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ آ کر اپنے شہداءکی شناخت کریں اور اپنے زخمیوں کی صحت و علاج کے بارے میں تسلی کرلیں۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ ایم الزہرانی سے گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ منیٰ حادثہ میں شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کے حوالے سے سعودی حکومت معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے گی۔ جمعہ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ ایم الزہرانی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور منیٰ حادثہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی، مذہبی تعلقات ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان قریبی باہمی رابطوں کو مزید تقویت دی جائے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سعودی شوریٰ کے سربراہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور خصوصی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سینیٹ کے 5 اکتوبر کو شروع ہونے والے اجلاس میں صورتحال کی وضاحت کے لئے خطوط بھی لکھے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…