بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روضہ رسول ؐمیں عبادت کا اجازت نامہ نسک ایپ سے ملیگا

datetime 22  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)روضہ رسول ۖ میں نماز ادا کرنے کا خواب ہر مسلمان کا ہوتا ہے، لیکن اس اہم مقام تک رسائی آسان نہیں تاہم اب Nusuk App پر رجسٹریشن کر کے باآسانی یہ سعادت حاصل کی جا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اب زائرین کی آسانی کے لیے انتظامیہ نے ایک ایپلیکیشن لانچ کی تھی، جس کے تحت اب زائرین باآسانی روضہ رسول ۖ میں نماز ادا کرنے اور عبادت کرنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔چند آسان اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے آپ روضہ رسول ۖ میں عبادت کے لیے اجازت لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس Nusuk App پر آپ کا اکائونٹ موجود ہو۔اکائونٹ بنانے کے بعد آپ رجسٹر کے آپشن پر کلک کریں، اور ساتھ ہی اگلے اسٹیپ پر Pray at Al Rawda Al Sharifa پر کلک کریں۔اس کے بعد آپ فرد کی تعداد ظاہر کریں، وقت اور تاریخ بھی لازمی لکھیں، اور پھر Continue کے آپشن پر کلک کر دیں۔جس کے بعد اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے کر آپ کو پرمٹ جاری کر دے گی۔

سعودی اتھارٹیز کی جانب واضح کیا گیا ہے کہ روضہ رسول ۖ میں عبادت کے لیے زائرین کے پاس پرمٹ ہونا لازمی ہے، جو کہ روضہ رسول ۖ آنے سے پہلے ہی ایپلیکیشن پر بذریعہ درخواست ملے گا۔اس طرح کئی ایسے زائرین بھی مستفید ہو رہے ہیں جو کہ معزور ہیں اور رش کے باعث انتظار نہیں کر سکتے۔اتھارٹیز کے مطابق گزشتہ شعبان کے مہینے میں روضہ رسول ۖ کے لیے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد زائرین کو پرمٹ دیا گیا تھا۔ جنہوں نے آن لائن ایپلیکیشن Nusuk App کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی۔دوسری جانب 4 لاکھ 80 ہزار میں سے 2 لاکھ 80 ہزار مرد حضرات کو روضہ رسول ۖ میں عبادت کا پرمٹ دیا گیا تھا۔گزشتہ سال رمضان کے مہینے میں کل 344،142 افراد نے روضہ رسول ۖ میں عبادت کا شرف حاصل کیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…