پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف حکومت نے قومی وطن پارٹی کے لئے وزارتیں خالی کرنے کے لئے اپنے دو وزراء مشتاق احمد غنی اور وزیر خوراک قلندر لودھی کو وزارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دونوں وزراء کو سی ایم ہاؤس طلب کیا۔ وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات بھی کر لی ہے۔ 18ویں ترمیم کے تحت کابینہ میں صوبائی وزراء کی تعداد 14 سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور اس وقت کے پی وزراء کی تعداد 13 ہے جبکہ قومی وطن پارٹی سے 2 وزراء لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جماعت اسلامی سے وزارت واپس نہ لینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔