منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بیٹی کے بھاگ کر شادی کرنے پر والدین نے خودکشی کر لی

datetime 20  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوومبا(این این آئی)بھارت میں والدین کی اجازت کے بغیر محبت کی شادی کرنے پر والدین نے افسردہ ہو کر خودکشی کر لی۔بھارتی ریاست جنوبی کیرالہ کے علاقے پوومبا میں ایک جوڑے نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب دونوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوومبا کے رہائشی انیکرشنا اور ان کی اہلیہ بندو اپنی بیٹی کو لے کر پریشان تھے، اگرچہ اولاد کی ہر خواہش پوری کی، تاہم بیٹی اپنے عاشق کے ساتھ گھر چھوڑ کر بھاگ گئی۔

محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کالج کی طالبہ ہے، جبکہ والدین اس شادی کے مخالف تھے، جس کے باعث بیٹی کو لے کر پریشان رہتے تھے۔بیٹی کے محبت کی شادی کرنے کا صدمہ والدین برداشت نہ کر سکے اور مبینہ طور پر زہر پی کر اس غم کو ہمیشہ کے لیے بھلانے کا ارادہ کر لیا۔پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ جوڑا بیٹی کے تعلقات کو لے کر ذہنی طور پر پریشان تھا، جبکہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ بیٹی کی بھاگ کر شادی کرنا ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…