بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوزوکی نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی پیشکش کر دی

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کئی مہینوں تک قیمتوں میں اضافے اور پیداوار میں کمی جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد، آٹو مینوفیکچررز اب اپنی سیلز کو بڑھانے کے لیے پرکشش پیشکشیں متعارف کروا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، جو لوگ (PayPro )کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ خصوصی رعایت کے اہل ہیں۔ اس میں 24 ماہ کی قسط کے پلان پر 25% ڈان پیمنٹ اور 0% مارک اپ شامل ہے۔سوزوکی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ پے پرو(PayPro )کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ دلچسپ پیشکش حاصل کریں ، 24 مہینے کی اقساط کے پلان پر صرف 25 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ مارک اپ صفر ہو گا۔مزید تفصیلات قریبی شوروم یا ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یاماہا کی جانب سے بھی صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا گیا جسے نیوایئر سرپرائز انیشی ایٹو کا نام دیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…