پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا،ایک ماہ میں پانچواں بھارتی طالبعلم پراسرار طور پر ہلاک

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں بھارتی نژاد طالب علم 23 سالہ سمیر ایک پارک میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وارین کانٹی کورونر کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والا بھارتی طالب علم کی لاش نیچر ریزرو پارک سے ملی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی نژاد 23 سالہ سمیر کامتھ نے اگست 2023 میں مکینیکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کی تھی اور 2025 میں اپنا ڈاکٹریٹ پروگرام مکمل کرنے والا تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ واقعہ پرڈیو یونیورسٹی میں ہی زیر تعلیم بھارتی نژاد ایک اور طالب علم انیل اچاریہ کے مردہ پائے جانے کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔ انیل اچاریہ کی لاش کیمپس گرائونڈ سے ملی تھی۔اسی طرح پچھلے ہفتے ہی ایک اور بھارتی طالب علم 19 سالہ شریاس ریڈی ریاست اوہائیو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔ایک اور واقعے میں ریاست جارجیا کی لیتھونیا یونی ورسٹی سے ایم بی اے کرنے والے بھارتی طالب علم وویک سینی 16 جنوری کو ایک بے گھر شخص کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔اسی طرح ایک اور بھارتی طالب علم اکول دھون گزشتہ ماہ جنوری میں یونیورسٹی آف الینوائے اربانا کے باہر مردہ پایا گیا تھا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…