بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مساجد کے بعد ہندو انتہاپسند تاج محل کے خلاف بھی سرگرم

datetime 3  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ(این این آئی) مودی سرکار میں ہندو انتہاپسندوں نے مساجد کے بعد اب تاج محل کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کا گروپ تاج محل میں مغل بادشاہ شاہجہاں کے یوم وفات پر منائے جانے والے عرس پر مستقل پابندی لگوانے کے لیے عدالت پہنچ گیا۔ہندو انتہاپسند جماعت کے رہنما کی جانب سے آگرہ کی عدالت میں دائر درخواست میں شاہجہاں کے عرس کی تقریبات مستقل طور پر روکنے اور عرس کے موقع پر تاج محل میں مفت داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آگرہ کی عدالت نے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو انتہاپسندوں کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ شاہجہاں کا تین روزہ عرس 6 سے 8 فروری تک منایا جائے گا۔مغل بادشاہ شا ہجہاں نے 1653 میں اپنی بیوی ممتازمحل کی یاد میں دریائے جمنا کے کنارے تاج محل تعمیر کیا تھا جس کا شمار دنیا کے عجائب میں کیا جاتا ہے۔ ہرسال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح بھارت آتے ہیں جس سے بھارتی حکومت کو اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…