بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ،متعدد ہلاکتیں

datetime 2  فروری‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے مسافر اور گھر میں موجود افراد میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اپنے آخری رابطے میں بتایا تھا کہ انجن فیل ہوجانے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔اس کے فوری بعد پائلٹ کی جانب سے مے ڈے کا پیغام آیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

یہ طیارہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں موبائل ہوم (نقل و حمل کے قابل گھر) بنے ہوئے تھے۔طیارہ ایک گھر پر جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور گھر کے کسی فرد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ یہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے دیگر تین گھروں تک بھی پہنچ گئی تاہم ان گھروں کے مکین باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔آگ نے قریبی درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا۔ طیارے میں موجود مسافر سمیت گھر میں موجود افراد کے اس حادثے میں ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔تاحال ملبے سے لاشیں نہیں نکالی جا سکیں ہیں تاہم متعدد ہلاکتوں اور کئی کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی کنٹرول نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…