پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ میں چارچینی افرادپرفردجرم عائد

datetime 1  فروری‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے چار چینی شہریوں پر امریکی ساختہ الیکٹرانک پرزوں کی ایران اسمگلنگ کے جرم میں فرد جرم عائد کی ہے جن میں کچھ ممکنہ فوجی استعمال کے آلات بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ کی ممکنہ پابندی والی برآمدی اشیا کو چین اور ہانگ کانگ کے راستے ایران کے اسلامی انقلابی سپاہ (آئی آر جی سی) اور اس کی وزارتِ دفاع سے منسلک منظور شدہ اداروں کو منتقل کیا۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ مبینہ اسکیم کے نتیجے میں فوجی صلاحیتوں کے ساتھ دوہرے استعمال والی امریکی نژاد اشیا کی بڑی مقدار امریکہ سے ایران برآمد ہوئی۔محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن کے نائب اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے ایک بیان میں کہا، غیر قانونی طور پر امریکی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ایسی کوششوں سے ہماری قومی سلامتی کو براہِ راست خطرہ لاحق ہے اور ہم ایرانی حکومت کی مذموم سرگرمیوں کو ہوا دینے والی غیر قانونی سپلائی چین کو توڑنے کے لیے اپنے اختیار کا ہر ممکن استعمال کریں گے۔بیان کے مطابق امریکہ نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو تمام مفرور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…