ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی سٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کیلئے ٹینڈر کھول دیا

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق آخری ٹینڈر کے مقابلے یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 17.10 روپے مہنگی بولی موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 142 روپے کے حساب سے کم سے کم بولی ملی ہے، خریداری پر اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی کی موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، چینی خریداری سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، رمضان میں دستیابی کیلئے چینی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…