منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 31  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ممبرنیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی اور سسٹم کی مشکلات سے کتنا بوجھ پڑا؟ یہ سسٹم کب تک چلتا رہے گا، اس پرکیا پلان ہے یا ہم ایسے ہی بیچتے رہیں گے؟ جب سے پاکستان بنا ہے مسائل چل رہے ہیں،یہ حل کب تک ہوں گے؟ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ کیا اداروں کے پاس کوئی حل ہے، یہ مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ رواں ماہ بجلی کی ترسیل سے متعلق 3 بار مسئلہ ہوا، یا تو بتادیں کہ اس کا کوئی حل ہی نہیں ہے، بجلی کمپنیوں کی اووربلنگ کیمعاملے کو مارچ تک فائنل کردیں گے۔دوران سماعت ممبر نیپرا مطہرنیاز رانا نے کہا کہ جوہری ایندھن کی ری فیولنگ سے ایٹمی بجلی کم پیدا کی گئی۔اس دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 5 ارب روپے سے زائد کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگ لیں۔

نیپرا حکام نے واضح کیا کہ بجلی کمپنیاں فروری تک خراب میٹر تبدیل کردیں گی،نیپرا نے بجلی 5روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کیالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…