بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریا میں گرنے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2024 |

ایریزونا(این این آئی) دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنے والے شخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔جیریمی بنگھم نے بتایا کہ وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔

جیریمی بنگھم نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں کئی ماہ لگے اور بالآخر وہ سوشل میڈیا پر اس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔شکاگو میں رہنے والی ہسیا نے کہا کہ وہ 1995 میں اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ پال اور 6 سالہ کزن میتھیو کے ساتھ ایریزونا میں اپنے کزن آرنلڈ سے ملنے گئی تھی جہاں انکا یہ پرس گم ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…