کراچی (نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی نظر بندی غیر قانونی ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کی جس شق کے تحت ڈاکٹر عاصم کو نظر بند کیا گیا وہ درست نہیں اس قانون میں کئی خامیاں ہیں صرف الزامات کی بنیاد پر حراست میں نہیں رکھ سکتے اگر ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے تو ان کو عدالت میں جمع کرایا جاتا اس قسم کی حراست کے لیے صوبائی حکومت کا اجازت نامہ ضروری ہے۔