کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق (آج) جمعہ سے کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی سے سردی کی طرف بڑھتے ہوئے موسم میں تبدیلی رونما ہو رہی ہے، جس سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباو ¿ کم اور ہواو ¿ں کی سمت بدل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں سورج ایک مرتبہ پھر تیزی دکھائے گا جس سے درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ سکتا ہے، جبکہ اس کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی تاہم، ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا۔تین ماہ پہلے، یعنی جون میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچا تھا جس کے سبب 1200 سے زائد افراد گرمی سے پھیلنے والے بیماریوں خاص کر لو لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔رواں ماہ کے شروع میں بھی دو سے تین دن تک شدید گرمی پڑی۔ تاہم، اس میں جون والی شدت نہیں تھی پھر بھی کئی افراد اس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ 11 دسمبر تک ٹل گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں