پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کام کرنیوالی بڑی بڑی این جی اوزرجسٹرڈنہیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیر فنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی ملکی مفاد کے خلاف مخصوص ایجنڈے پر کام کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں پاکستان کے شناختی کارڈز غیر ملکیوں کو دیے گئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کام کرنےوالی بڑی بڑی این جی اوزکی رجسٹریشن نہیں ہے جبکہ یہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ملک میں کام کررہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں سلامتی کی گھمبیر صورتحال کے باوجود این جی اوز کو کھلی چھٹی دےدی گئی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر چند بڑی این جی اوز کے دفاتر بند کیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی تین حصوں پر مشتمل ہوگی، بین الاقوامی این جی اوز حکومتی اجازت کے بغیرفنڈز جمع نہیں کرسکیں گی جبکہ ان کی آن لائن رجسٹریشن ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز کو وزارت داخلہ کےساتھ ایم او یو پر دستخط کرنا ہوں گے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پالیسی کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کا فروغ ہے جبکہ کوئی بھی ملک اپنے وسیع ترمفادات کے خلاف کام کی اجازت نہیں دے گا



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…