منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے دوران 18 ارب ڈالرز کی کمی

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھیننا مشکل نظر آتا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔25 جنوری کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔24 جنوری کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ متعدد اہداف پورے نہیں ہوسکے۔اس کے نتیجے میں 25 جنوری کو ٹیسلا کو 80 ارب جبکہ ایلون مسک کو 18 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 198 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ان کی دولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس سے 15 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔دوسری جانب فوربز کی فہرست میں بھی ایلون مسک 204.2 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔مگر اس فہرست میں فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 185 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ جیف بیزوس 179 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ 2024 کا آغاز ان کے لیے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں کیونکہ جنوری کے دوران ان کی دولت میں 30.9 ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…