منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

گلوکار بلال سعید کا دورانِ کنسرٹ مداحوں پر مائیک پھینکنے کی ویڈیو وائرل

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بلال سعید اپنا پرانا گانا کو کو تو میری جانا گا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ غصے سے بھڑک اٹھتے ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے حاضرین کی جانب دے مارتے ہیں۔

بلال سعید حاضرین کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے سٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، گلوکار کو سٹیج سے جاتا دیکھ کر حاضرین میں موجود ایک مداح کہتا ہے کہ پروگرام تو وڑ گیا۔گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب ابھی تک بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…