بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں سفارتکاروں کیلئے پہلا شراب کا اسٹور کھولنے کی تیاری

datetime 25  جنوری‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں شراب کی اپنی پہلی دکان کھولنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں خصوصی طور پر غیر مسلم سفارتکاروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹور ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں قائم کیا جارہا ہے، جہاں سفارت خانے اور سفارت کار رہتے ہیں، لیکن غیر مسلموں کو قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی۔دستاویز کے مطابق صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا، وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا اور اپنی خریداری کے ساتھ ماہانہ کوٹے کا خیال رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت ملک میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے اپنی پالیسیاں تبدیل کررہی اور شراب اسٹور کھولنے کی تیاری کو حکومتی کوششوں میں بڑا اقدام تصور کیا جارہا ہے کیونکہ شراب نوشی اسلام میں حرام ہے۔یہ وسیع تر منصوبوں کا بھی حصہ ہے جسے وژن 2030 کے نام سے جانا جاتا ہے تاکہ تیل کے علاوہ بھی معیشت کی تعمیر کی جاسکے۔یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر غیر مسلم تارکین وطن کو اس اسٹور تک رسائی حاصل ہوگی یا نہیں۔ سعودی عرب میں لاکھوں تارکین وطن مقیم ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر ایشیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں۔منصوبوں سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں اسٹور کے کھلنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شراب نوشی کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں۔ شراب صرف سفارتی ڈاک یا بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہے۔میڈیا نے رواں ہفتے خبر دی تھی کہ حکومت سفارتی کھیپ کے اندر شراب کی درآمد پر نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے، جس سے نئے اسٹور کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم سعودی حکومت نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…