منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بٹر چکن کس نے ایجاد کی ؟ بھارتی عدالت فیصلہ کرے گی

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی(این این آئی)بٹر چکن کا شمار بھارت کے مشہور ترین پکوانوں میں ہوتا ہے تاہم یہ ڈش کس کی ایجاد ہے اس کے لئے دو فریق عدالت پہنچ گئے۔ ایک فریق نے دعوی کیا کہ یہ ڈش اس وقت ایجاد کی گئی تھی جب ان کے آباو اجداد پاکستان میں تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ مقدمہ دہلی کے مشہور ریسٹورنٹ برانڈ موتی محل کے خاندان کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔اس ریسٹورنٹ کا دعوی ہے کہ آنجہانی امریکی صدر رچرڈ نکسن اور بھارتی پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو ا ن کے مہمانوں میں شامل ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریسٹورنٹ کے بانی کندن لال گجرال نے 1930 کی دہائی میں جب پشاور میں ریسٹورنٹ کھولا تھا تو اس وقت پہلی بار یہ ڈش بنائی تھی۔

عدالت میں دائر درخواست2752 صفحات پر مشتمل تھی۔ جس میں حریف ہوٹلوں کی چین دریا گنج کے خلاف کیس دائر کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ اس نے اس ڈش کے ساتھ دال مکھنی کی ایجاد کا بھی جھوٹا دعوی کیا ہے۔موتی محل کے خاندان نے اپنے حریف کیخلاف دو لاکھ 40,000 ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا کہ دریا گنج نے موتی محل کی ویب سائٹ اور اس کے ریسٹورنٹ کی نقل کی ہے۔

موتی محل کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش گجرال نے کہاکہ کہ آپ کسی کی وراثت نہیں چھین سکتے، یہ ڈش اس وقت ایجاد کی گئی تھی جب ہمارے آباو اجداد پاکستان میں تھے۔2019 میں قائم ریسٹونٹ دریا گنج نے جوابی دلیل میں کہا کہ ان کے مرحوم خاندان کے رکن کندن لال جگی نے 1947 میں گجرال کے ساتھ مل کر دہلی کا ریسٹورنٹ کھولا تھا، اور یہ ڈش وہیں ایجاد ہوئی تھی۔ اس سے انہیں بھی یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ ڈش کی تخلیق کا دعوی کر سکیں۔دریا گنج نے روئٹرز کے ساتھ 1949 میں رجسٹرڈ پارٹنرشپ کی ہاتھ سے لکھی گئی دستاویز شیئر کی۔کیس کی پہلی سماعت پچھلے ہفتے دہلی ہائی کورٹ نے کی تھی اور اگلی سماعت مئی میں شیڈول ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…