بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈا میں غیرملکی طلبہ کی آمد پر پابندیاں عائد

datetime 24  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا نے غیر ملکی طلبہ کی آمد پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے بتایا ہے کہ رہائش اور صحتِ عامہ کے نظام پر بڑھتے ہوئے دباو کے باعث غیر ملکی طلبہ کی آمد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پابندی سے تعلیم کے اجازت ناموں اور متعلقہ ویزوں کے اجرا میں کم و بیش 35 فیصد کمی واقع ہوگی۔2022 میں کینڈا میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 8 لاکھ تھی جو ایک عشرے پہلے کے مقابلے میں 2 لاکھ 14 ہزار زیادہ تھی۔کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک مِلر نے کہا کہ کینیڈا رواں سال 3 لاکھ 60 ہزار غیر ملکی طلبہ کو اسٹڈی پرمٹ جاری کرے گا۔کینڈا کے تمام صوبوں میں اس حوالے سے یکساں پالیسی اختیار کی گئی ہے اور ہر صوبے کو پابندی کے مطابق بیرونی طلبہ کی آمد روکنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس پابندی کا اطلاق صرف ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ پروگرمز کے بیرونی طلبہ پر ہوگا۔ اسٹڈی پرمٹ کی تجدید کرانے والے طلبہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو پبلک پرائیویٹ ماڈل کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں ورک پرمٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔مارک ملر نے کہا کہ حکومت کی نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں نے اپنی رہائشی اور تدریسی گنجائش سے کہیں زیادہ غیر ملکی طلبہ کو بلالیا ہے۔ اس کے نتیجے میں صحتِ عامہ کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔کینیڈا میں عام رہائشی یونٹ کی قیمت ساڑھ پانچ لاکھ امریکی ڈالرتک جا پہنچی ہے۔ کرایوں میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…