بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نگراں حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

datetime 24  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی ہیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا تھا ۔

اس حوالے سے پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم کر کے سمری بھیج دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرکے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…