لاہور(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں قید دفاعی تجزیہ نگار اور کمنٹیٹر زید حامد کی زندگی سے متعلق گزشتہ دودنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں اوراسی دوران ایڈیٹرانوسٹی گیشن اوراے آروائے کے اینکرپرسن اسد کھرل کی ٹوئیٹ بھی سامنے آئی ہے کہ سانحہ منیٰ کے دنوں میں زید حامد کی سزاپر عمل درآمد کردیاگیا تاہم سوشل میڈیا پر موجود افواہوں کے علاوہ کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔
اُنہوں نے ٹوئیٹر پر لکھاکہ ”کسی سے سناہے کہ سعودی عرب میں پکڑے اور سزاکا سامنا کرنیوالے زید حامد کو منیٰ حادثے کے دنوں میں موت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تاحال اس ٹوئیٹ پر سرکاری یا خاندانی طورپر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔