لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کو سولر پر منتقل کرنے کے لئے منصوبے پر کام شروع کردیا ، اس اقدام سے سالانہ 3ارب سے زائد کی بچت ممکن ہو سکے گی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،محکمہ توانائی کی سفارش پر نیسپاک کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں ہے،نیسپاک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد 3ماہ کے اندر اسٹڈی مکمل کی جائے گی،اسٹڈی کے بعد سولرائزیشن کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔
اورنج ٹرین کے ڈپو ، سٹبلنگ یارڈ اور اسٹیشنز پر سولر پینل لگائے جائیں گے جس کے لئے سولر گرڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ ابراہیم حسن مرادر کے مطابق ایک اندازے کے مطابق سالانہ 3ارب سے زائد کی بچت ممکن ہو سکے گی۔