بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

کمپنی کا مالک سٹیج پر پیش آنیوالے حادثے میں ہلاک

datetime 22  جنوری‬‮  2024 |

حیدرآباد(این این آئی)آئی ٹی کمپنی کی سلور جوبلی سالگرہ کی تقریب میں کمپنی کا مالک اسٹیج پر پیش آنیوالے حادثے میں ہلاک ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا بیسڈ بھارتی آئی ٹی کمپنی وسٹیکس کی سلور جوبلی سالگرہ کی تقریب کے موقع پراسٹیج پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں کمپنی کے سی ای او 56 سالہ سنجے شاہ ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں راموجی فلم سٹی میں پیش آیا جس میں کمپنی کے سی ای او کو دلچسپ انداز میں اسٹیج پر لانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جو بدقسمتی سے انکی موت کی وجہ بن گیا۔

سی ای او سنجے شاہ کو لوہے کے پنجرے کے ذریعے اونچائی سے اسٹیج پر اتارا جارہا تھا کہ پنجرے کو سہارا دینے والی زنجیر ٹوٹ گئی جس سے سنجے شاہ اور انکے ساتھ موجود راجو داتلا 15 فٹ کی بلندی نیچے آ گرے۔دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سنجے شاہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ راجو کی حالت تشویشناک ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں افراد کو کمپنی ملازمین کے بڑی تعداد کے سامنے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے ایونٹ مینجمنٹ حکام کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…