بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے ابشر پورٹل نے صارفین کو خبردار کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ابشر پورٹل نے صارفین کو خبردار کیاہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی، ڈیٹا اور اہنے نجی اکاونٹ سے متعلق معلومات ہرگربھی کسی کو فراہم نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاونٹ ابشرکے آفئیشل پورٹل پر کہا گیا کہ کوئی بھی صارف اپنا پاس ورڈ کسی بھی صورت میں کسی دوسرے شخص کو نہ دے۔ابشر پورٹل کے مطابق آپ سے ڈیٹا طلب کرنے والے دھوکے بازہیں اور صارفین کی جانب سے اپنا ڈیٹا دینے کا مطلب نقصان اٹھانا ہے۔

پورٹل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی انجان شخص آپ سے رابطہ کرکے پاس ورڈ یا آپ کی کوئی بھی نجی معلومات طلب کرے تو اس کی فوری اطلاع کریں۔ابشر پورٹل کی جانب سے یہ انتباہ حالیہ ایام کے ایک بار پھر سے دھوکے بازوں کے سرگرم ہونے کے تناطرمیں جاری کیا گیا ہے۔دھوکے بازصارفین سے رابطہ کرکے مختلف حیلوں بہانوں سے ان کا پاس ورڈ اور نجی معلومات طلب کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ابشر پورٹل ایک ای سروسز موبائل ایپلی کیشن ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…