لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہرکارکن میرا احتساب کرسکتاہے ، سب کو میرا احتساب کرنے کی اجازت ہے ، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میرٹ پر چلے گی 18 ،19 سال سے کارکن پارٹی سے منسلک ہیں ، جو محنت کریگااوپر جائیگا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے 32 کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔