اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی،ضروری اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر44.64فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں خوردنی تیل، چینی اور چائے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے آلوکی قیمت میں3.85فیصد، پٹرول 2.99فیصد، چینی 0.90 فیصد، لپٹن چائے 0.20فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.14فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 0.08فیصد، آٹا 0.07فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0.04فیصدکی کمی ہوئی۔دوسری جانب پیازکی قیمت میں 8.69فیصد، ٹماٹر7.51فیصد،انرجی سیور2.72 فیصد، چکن 2.26فیصد، لہسن2.18فیصد، کیلا 2.14فیصد، انڈے 1.89فیصد، ماچس 1.67فیصد، دال ماش 1.59فیصد، اوردال مونگ کی قیمت میں 1.46فیصدکا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 18جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں 8ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور21کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.34فیصد اورسالانہ بنیادوں پر44.64فیصدکااضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.61فیصدکا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.54فیصد، 0.46فیصد، 0.40فیصد اور0.23فیصدکااضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…