کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جب کہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔