قصور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کیمپ آفس میں کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ،انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں چاول باسمتی سپر 285روپے فی کلو گرام، دال چنا باریک210روپے فی کلو’ دال چنا موٹی 225روپے فی کلو’دال مسور موٹی 290روپے فی کلو’دال ماش دھلی ہوئی 520روپے فی کلو ، دال مونگ دھلی ہوئی 260روپے فی کلو گرام،سیاہ چنا باریک 200روپے فی کلو گرام’سیاہ چنا موٹا 215روپے فی کلو گرام’سفید چنا باریک 280روپے’سفید چنا موٹا 330،بیسن 225روپے فی کلو گرام’چینی بمطابق گورنمنٹ پالیسی’ روٹی تندوری 100گرام 20روپے،سادہ نان 100گرام 25روپے، گوشت چھوٹا(مٹن) 1300روپے فی کلو، گوشت بڑا600روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لیٹر 160روپے، دہی 180روپے فی کلو، گوشت برائلر، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔