ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزے) پر واپس نہ آنے والے افراد پر عائد 3 سال کی پابندی ہٹا لی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد 3سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطبق ائر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹس کے حکام کو اس اقدام کی تحریری طور پر اطلاع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ورک ویزے پر آنے والے کسی بھی شخص پر جوخروج و عودہ ویزے پرمملکت سے باہرگیا لیکن ویزے کی میعاد ختم ہوجانے تک واپس نہیں آیا، اسے 3 سال سے قبل سعودی عرب واپس آنے کی اجازت نہیں تھی۔