بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا میں خون جما دینے والی سردی، ہلاکتیں 40 ہوگئیں

datetime 18  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک ہفتے سے سردی نے 9 ریاستوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگون، پنسلوانیا، ٹینیسی اور وسکونسن میں برفانی طوفان، برفباری اور سخت سردی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جہاں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جم گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اسی طرح ریاست پنسلوانیا میں بھی مسافر بردار منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست اوریگون میں منجمد کرنے والی برفباری اور یخت بستہ ہواوں نے 85 ہزار افراد کو گھروں میں قید کردیا جب کہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ بجلی کا نظام ٹھپ ہوگیا اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔نیویارک کے جنوب میں 30 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی تھی جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی یہی صورت حال ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…