اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مقامی صنعتوں کے فروغ، خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، آرمی چیف

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے بنیادی دفاعی صنعت کے طور پر پی اوایف کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…