اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول سستا ہونے کےبعدسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
Government of Pakistan has reduced Petrol price by 8 rupees, whereas price of High Speed Diesel has been maintained. pic.twitter.com/wIhfAVBW5t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024