بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دبئی کی جیل میں نکاح کی تقریب اور قیدی باپ کی شرکت

datetime 16  جنوری‬‮  2024 |

دبئی (این این آئی)دبئی پولیس نے ایک قیدی باپ کی بیٹی کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے نکاح کے انتظامات جیل میں کیے جانے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی کی جانب سے دبئی پولیس کو بذریعہ خط درخواست کی گئی کہ میرا ا رشتہ طے ہوگیا ہے لیکن شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کسی بھی لڑکی کیلئے باپ کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔

لڑکی کی درخواست پر دبئی پولیس نے لڑکی کا نکاح قیدی باپ کے سامنے جیل میں کرنے کی اجازت دے دی، جیل میں نکاح کی اجازت دینے کے حوالے سے جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مروان جلفر نے بتایا کہ درخواست ملنے پر محکمے نے لڑکی کی شادی کے لیے والد کے مالی اور جذباتی حالات کو دیکھتے ہوئے منظوری دی۔لڑکی کے نکاح کی تقریب کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے نکاح خواں شیخ احمد الشہی کو بھی مدعو کیا گیا۔دبئی پولیس نے جیل میں نکاح کی تقریب کا اہتمام کرکے نہ صرف اس لڑکی کی خواہش پوری کی بلکہ پولیس نے شادی پر لڑکی کا گھر فرنشڈ کرکے انہیں شادی کا تحفہ بھی دیا۔پولیس افسر کا کہنا تھاکہ یہ اقدام قیدیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…