جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکٹرک بائیک نے کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (این این آئی)دنیا بھر میں الیکٹرک بائیسائیکل (بائیک)تیزی سے مقبولیت کے مراحل طے کر رہی ہے۔ یورپ کے لوگ بائسیکل چلانے کے شوقین رہے ہیں۔ اب وہ چھوٹے فاصلوں کے لیے الیکٹرک بائیسائیکل کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو میں کم و بیش ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شو کے شرکا نے الیکٹرک بائیک میں غیر معمولی دلچسپی لی ہے۔فروخت کے معاملے میں الیکٹرک بائیک نے الیکٹرک کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاپانی کمپنی ہونڈا کے فولڈنگ اسکوٹر کے مقابلے میں بھی الیکٹرک بائسیکل زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔

کاروباری معاملات پر نظر رکھنے والے جرائد نے بتایا کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیک فروخت ہوئیں۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2030 تک یہ تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔فیوچرم گروپ کے ریسرچ ڈائریکٹر اولیور بلنکرڈ کا کہنا تھا کہ لوگ یومیہ سفر کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کے لیے بھی الیکٹرک بائیک کو ترجیح دے رہے ہیں۔جاپان اور چین کی بنائی ہوئی الیکٹرک بائیکز سستی اور معیاری ہونے کی بنیاد پر زیادہ مقبول ہیں۔ چین کی ایک کمپنی Urtopia نے الیکٹرک بائیک کے ہینڈل پر اسمارٹ فون کے حجم کا کنٹرول پینل بھی متعارف کرایا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…