بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

datetime 13  جنوری‬‮  2024
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمیئم کم ہونے کے سبب 15 جنوری سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول تقریباً 9 سے 10 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے،ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب فی لیٹر 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔دوسری جانب ڈالر بھی گزشتہ روز280.40 روپے تک آگیا جوکہ دسمبر کے آخری ہفتے میں تقریباً 283 روپے پر تھا لہٰذا پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جوکہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سال 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ ٹارگٹ مقرر کیا تھا لیکن اب توقع کی جارہی ہے کہ جون کے آخر تک یہ ٹارگٹ 950 ارب روپے سے زائد تک بڑھایا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا اہم محرک ہیں جوکہ دسمبر میں 29.7 فیصد تک پہنچ گئی۔فی الوقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے، تاہم حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور ڈیزل، ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ اور 95 ریسرچ آکٹین نمبر (آر او این) پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے ا?غاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل دو روپے 19پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 11پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 165 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…