اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نئے سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح تیز، 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نئے سال 2024 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں1.36 فیصد اضافہ ہوا ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی44.2 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، ماچس اور دالوں سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں، جن میں ٹماٹرکی قیمت میں15.63 فیصد، چکن کی قیمت میں6.42 فیصد،انڈوں کی قیمت میں4.31فیصد، دال ماش کی قیمت میں0.83، دال چنا کی قیمت میں2.11 فیصد، پیاز کی قیمت میں8.94فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.29فیصد اور ماچس کی قیمت میں2.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں5.92 فیصد، دال مونگ قیمت میں 0.06 فیصد، کھانے پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 0.17 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.29 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.26فیصد، لہسن کی قیمت میں0.13 فیصد اور چینی کی قیمتو میں0.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…