لاہور( این این آئی)ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے عملی پیشرفت جاری ہے اور اس تناظر میں صوبوں سے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا گیا جبکہ قابل ٹیکس آمدن اورمہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تمام چیف سیکرٹریز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے ، اسی طرح قابل ٹیکس آمدن رکھنے والوں اور مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کے اعدادوشمار بھی طلب کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اٹھائے جارہے ہیں ۔