منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ماہ رجب المرجب ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امورپاکستان سید مشاہد حسین خالدجبکہ فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون پررابطے میں تھے،

محکمہ موسمیات پنجاب سے شاہد عباس،محکمہ اوقاف پنجاب سے آصف اعجاز اور حافظ جاوید شوکت نے اپنی خدمات سر انجام دیں، زونل ریت ہلال کمیٹی لاہور کے ممبران میں مفتی فتح محمد راشدی،مفتی محمد رمضان سیالوی،حافظ مختیار احمد ندیم،مولانا عبدالرحمن،رانا محمد شفیق خان پسروری،مفتی محمد اسحاق ساقی،مفتی محمد شفیق اعوان،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد احمد خان،و دیگر حضرات میں سید عبدالبصیر آزاد،سید عبدالکبیر آزاد،صاحبزادہ سید عبدالرازق آزاد،خواجہ جاوید اسلم شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلودرہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں نواب شاہ،تھرپارکر،عمرکوٹ کنری،

چھور،بدین،حیدر آباد،پسنی،وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب ھ13جنوری 2024 بروزہفتہ کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی،عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…