جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پشاور میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے چترال میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے، این اے ون کے لیے چترال سے عبداللطیف کو امیدوار چن لیا۔پی کے ون کے لیے جنرل سیٹ پرخاتون رہنما ثریا بی بی امیدوار ہونگی، پی کے 2 کے لیے مہتر چترال فتح علی ناصر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔این اے 149 سے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر جبکہ حلقہ پی پی 215 سے معین ریاض قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ پشاور سے شاندانہ گلزار، ساجد نواز اور ارباب عامر قومی اسمبلی جبکہ محمود جان، تیمور جھگڑا سمیت دیگر صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

ارباب شیر علی اور آصف خان بھی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں گے۔پشاور کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور ارباب جہانداد صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔فضل الٰہی، حامدالحق، عاصم خان، میناخان اورعلی زمان بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی نشستوں کیلئے میدان میں اتریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ملک شہاب، سمیع اللہ، شیرعلی آفریدی، نورین عارف کو بھی صوبائی نشستوں کے ٹکٹ مل گئے تاہم شیرافضل مروت کوٹکٹ نہیں دیا گیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…