جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصنوعات کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار

datetime 12  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مصنوعات کی فروخت کے لیے ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کی فروخت پر ہوگا۔واضح رہے کہ فاسٹ موونگ گڈز سے مراد وہ اشیا ہوتی ہیں جن روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کی جاتی ہے، ان میں اشیائے خورو نوش، ادویات، ڈیری مصنوعات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی، رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس انوائس جمع کروانی ہوں گی، فیصلے کا اطلاق اشیائے ضروریہ کے درآمد کنندگان اور مینیوفیکچررز پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور ڈیلرز پر بھی اس فیصلے کا اطلاق ہوگا، اشیا زیادہ تعداد میں درآمد اور سپلائی کرنے والے ریٹیلرز پر بھی فیصلہ لاگو ہوگا۔بتایا گیا کہ ادویات کی مینوفیکچرنگ، امپورٹ، ریٹیل، ہول سیل پر بھی ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی، بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر اشیا کے مینوفیکچررز، امپورٹرز کے لیے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی، اطلاق ہوم کیئر اور ڈیری مصنوعات کے ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز پر بھی ہوگا۔بچوں کی خوراک کی فروخت کے لیے بھی ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی، فروزن ڈیزرٹس کی فروخت پر بھی ڈیجیٹل انوائس ضروری ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…